the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کافی عرصے سے میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ قطر ملک میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لئے قانونی اصلاحات متعارف کروانے جارہا ہے۔ ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے بعد اس سلسلے میں قطری حکومت نے بین الاقوامی برادری سے وعدہ بھی کررکھا ہے۔تاہم کویت نے اب اپنے ملک میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے نیا قانون متعارف کروایا ہے۔ کویتی حکومت نے ’یونیفائیڈ (جامع) لیبر کنٹریکٹ‘ نامی نئے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ کویتی مین پاور اتھارٹی کے سربراہ نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئے قانون میں ملازمین اور مالک کے درمیان پیدا ہونے والے تمام تنازعات مدنظر رکھے گئے ہیں اور تنازعہ پیدا



ہونے کی صورت میں حل کا طریقہ کار بھی واضح کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کی منظوری سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز بشمول چیمبر آف کامرس، کویتی لیبر یونین، صنعتی یونین اور دیگر سے مشاورت کی گئی اور انہیں مسودہ بھی دکھایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس قانون میں کم از کم چھٹیوں کی تعداد طے کی گئی ہے۔ کمپنیوں کیلئے ملازمین کی انشورنس لازمی قرار دی گئی ہے اور اس حوالے سے دیگر سہولیات کا تذکرہ بھی موجود ہے۔ کویتی میڈیا کے مطابق سماجی معاملات اور لیبر منسٹری کی جانب سے ہدایات جاری ہونے کے بعد یہ قانون نافذ العمل ہوگا اور اس سے کمپنیوں اور ملازمین کے درمیان تنازعات کے کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.